کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے اداکار عامر خان سے متعلق بیان دینے پر وزیر دفاع منوہر پریکر پر وار کرتے ہوئے کہاکہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ملک میں نفرت پھیلانا
چاہتا ہے۔
مسٹر گاندھی نے اپنے ٹویٹر پوسٹ میں کہاکہ آر ایس ایس اور پریکر جی ہر ایک کو سبق سکھانا چاہتے ہیں۔
آپ کیلئے بھی ایک سبق ہے: نفرت بزدلوں کا ہتھیار ہے اور اسے کبھی جیت حاصل نہیں ہوتی۔